وجئے واڑہ،4جون(ایجنسی)وجئے واڑہ کے مگلاراجپورم میں چہارشنبہ کے روزایک 24سالہ خاتون کو اسکے شوہر نے خوبصورت نہ ہونے پر جلا دیا۔خاتون دوران علاج چہارشنبہ کی دوپہر فوت ہوگئی۔خاتون کی شناخت شری شا کی حیثیت سے کی گئی جو 80فیصد
جھلس گئی،جبکہ شوہر کو معمولی زخم آئے۔شوہر انوپم کمار نے اپنی بیوی کومنگل کے روز خوبصورت نہ ہونے پر کیروسین ڈال کرجلادیا۔شری شا کی چیخ پکار سن کر پڑوسیوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔اور قریبی ہاسپٹل لیے گئے۔شری شا کی شادی تقریباً ڈھائی سال پہلے ہوئی تھی اور انہیں پانچ مہینے کا ایک بچہ بھی ہے۔